ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : عبدالرووف نائطے اور محمد خلیل شیپائی کانگریس اقلیتی شعبہ کے جنرل سکریٹری اوربھٹکل کانگریس بلاک اقلیتی سیل کے صدر نامزد

بھٹکل : عبدالرووف نائطے اور محمد خلیل شیپائی کانگریس اقلیتی شعبہ کے جنرل سکریٹری اوربھٹکل کانگریس بلاک اقلیتی سیل کے صدر نامزد

Sat, 10 Sep 2022 20:01:34    S.O. News Service

بھٹکل:10؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے سماجی کارکنان عبدالروؤف نائطے اور محمد خلیل الرحمن شیپائی کو بالترتیب کانگریس اقلیتی سیل کے ضلعی جنرل سکریٹری اور بھٹکل بلاک اقلیتی سیل کے صدر کی حیثیت سے نامزدکیاگیاہے۔

اس سلسلےمیں اترکنڑا ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر عبدالمجید شیخ نے دونوں کو نامزد کئے جانے کے تعلق سے الگ الگ خطوط جاری کئے ہیں۔

بتایا گیاہے کہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی ، اقلیتی شعبہ کےصدرعبدالجبار کی طرف سے ان دونوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

بتاتے چلیں کہ قدوائی روڈ سے تعلق رکھنے والے عبدالروؤف نائطے بھٹکل میونسپلٹی کے سنئیر کونسلر ہیں۔ جبکہ محمد خلیل الرحمن شیپائی ڈارنٹا علاقہ کے سرگرم سماجی کارکن ہیں۔

دونوں ذمہ داروں سے توقع کی جارہی ہے کہ کانگریس پارٹی نے ان پر جو ذمہ داری سونپی ہے اس کے ذریعے تعلقہ میں اقلیتوں کے درمیان پارٹی کو مستحکم کریں گے۔


Share: